apna lahore

کچھ لوگ میرا اور عوام کا رشتہ برداشت نہیں‌کرتے :مریم نواز

لاہور ( اپنا لاہور نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام اور میرا پیار کا رشتہ ہے لیکن لوگوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جشن اسٹیم پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صلاحیتوں سے بھرپور طلبا پر ہمیں فخر ہے، طلبا کو تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیئے، جس کے لیے میں نے کہا طلبا کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھیں، بچوں کے مختلف ماڈلز دیکھ کر بہت اچھا لگا، مقابلے میں شرکت کرنے والے 1100 طلباء کو لیپ ٹاپ دوں گی، طلباء کے بڑے بڑے خواب ہیں انہوں نے اپنے گولز حاصل کرنے ہیں جس کے لیے ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ باصلاحیت بچے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں، دنیا سے مقابلہ کرنے کے لیے انگریزی سمیت دیگر زبانوں پر عبور حاصل ہونا چاہیئے، پنجاب میں سکولوں اور لیبز کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں، صوبے میں 30 ہزار مستحق طالب علموں کو میرٹ پر ہونہار سکالر شپس دے چکے ہیں، ہونہار سکالر شپس کو 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا گیا ہے، خیبر پختونخواہ کے طلباء مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں کہ ہمیں سکالر شپس دیں اور وہ لیپ ٹاپ سکیم میں شمولیت کا کہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا، کچھ روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، یہ لوگ مخالفین پر ذاتی حملے کرتے ہیں، عوام اور میرا پیار کا رشتہ ہے اور یہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا، جو اونچا اڑنا چاہتے ہیں ان کی ٹانگیں کھینچے والے بہت ہوتے ہیں، مخالف پر چور ڈاکو کے طعنے کسنے والا آپ کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا، طلبہ وعدہ کریں ملک کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، کسی کے ذاتی مقاصد کیلئے ایندھن مت بننا، زندگی میں مسائل آئیں گے مگر آپ نے پیچھے نہیں ہٹنا، دنیا میں کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، آپ نے ملک کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا، ملک پر حملہ کرنے والے آپ کے دوست نہیں ہو سکتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں