apna lahore

شاد باغ کا گجر بجلی چور بن گیا ،سزا سے بچنے کیلئے سفارشی فونز کا سلسلہ جاری

لاہور(نیاز بٹ )ٹوکے والا چوک المشہور لالی دودھ والا کی بلڈنگ پر لیسکو افسران کا چھاپہ ،عرصہ سالوں سال سے بجلی چوری پکڑی گئی ۔گجر برادری کا وسن پورہ ایس ڈی او پر دبائوسفارشوں کی لائن ، اس کے باوجود مقدمہ درج،ایس ڈی او وسن پورہ ڈکٹیشن بل بنانے میں مصروف ، تفصیلات کے مطابق ٹوکے والا چوک میں لالی دودھ والے کی بلڈنگ میں لیسکو بادامی باغ ڈویژن نے اپنا ریونیو آفس عرصہ 15 سال سے بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے لالی مرحوم نے اپنے تمام یونٹوں کی بجلی ڈائریکٹ تار لگا کر لے رکھی تھی جس کی اطلاع وسن پورہ سب ڈویژن شاد باغ سب ڈویژن اور دیگر لیسکو ملازمین کے علم میں تھی لیکن ریونیو آفس کی بلڈنگ لالی گجر کی ہونے کی وجہ سے کوئی افسر لالی گجر کی بجلی چوری پکڑنے کی کوشش نہیں کرتا جبکہ لالی گجر کی بلڈنگ کے مقابل بلڈنگ میں ایکسئین فیضان بٹ کا آفس تھا اس کے باوجود کوئی جرات نہ کرتا ۔ذرائع کے مطابق لیسکو سی ای او رمضان بٹ کی ہدایت پر ایس ڈی او وسن پورہ ، ایس ڈی او شاد باغ اور ایس ڈی او بادامی باغ کا ایکسئین بادامی باغ کے ہمراہ لالی گجر کے یونٹوں پر چھاپہ ،مقدمہ درج ، بجلی چوری کا بل بنانے کیلئے میٹنگ جاری ، اہل علاقہ کے لیسکو افسران کے حق میں نعرے اور کروڑوں کی پراپرٹی کے مالکوں کا بجلی چوری کرنے پر اہل علاقہ کا بجلی چوروں کو سزا دینے کا مطالبہ ، اس موقع پر صوفی اللہ دتہ ، نصیر ، صابر ، شبیر اور مجید کا کہنا تھا کہ لیسکو کے ان تمام ملازمین اور افسروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے جن کی سرپرستی میں بجلی چوری ہو رہی تھی اور بجلی چوری کے یونٹ عوام کو ڈال کر ان کو زیادہ یونٹ کے بل بھجوائے جاتے ۔ان کا کہنا تھا لالی گجر کی دکان پر روزانہ لاکھوں روپے کی خرید و فروخت ہوتی ہے اور ان لاکھوں روپے جو کہ دودھ میں پانی اور بجلی چوری کر نے سے کماتے تھے ان سے کروڑوں روپے کی پراپرٹی خرید کی جاتی رہی ہے ۔گورنمنٹ کو ان ڈاکوئوں سے پراپرٹی ٹیکس انکم ٹیکس بھی وصول کرنا چاہئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں