لاہور ( کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کا منعقد کیا گیا، اجلاس میں اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت اور اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی موجود تھے جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں “کی پرفارمنس انڈیکیٹرز” کے تحت کارکردگی اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کرائم کنٹرول، ہارڈ کور پولیسنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور خدمت مراکز کی کارکردگی کے امور زیر غور آئے اورایف آئی آرز کے اندراج، انویسٹی گیشن اور چالاننگ امور پر جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ لا اینڈ آرڈر ہینڈلنگ، 1787 پر موصول شکایات کے ازالے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس میڈیا کو مزید بتایا کہ خواتین اور کمزور طبقات کا تحفظ، انتظامی امور، سائلین کی داد رسی، سکیورٹی اور خدمات کی فراہمی کے امور بھی زیر غور آئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 1787 پر موصولہ شکایات پر سائلین سے فوری رابطہ یقینی بنایا جائے۔ منشیات، ناجائز اسلحہ، آرگنائزڈ کرائم کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ مؤثر فیلڈ پٹرولنگ اور رسپانس ٹائم کو بہتر بناتے ہوئے کرائم کنٹرول کے لئے مزید اقدامات کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح بڑھائیں، خدمت مراکز میں ڈیجیٹل سہولیات کی آسان فراہمی یقینی بنائیں۔