apna lahore

پنجاب پولیس دہشگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پرعزم

لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب پولیس ملک کی اندرونی سرحدوں کی حفاظت اور دہشگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پر عزم ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران خوارجی دہشتگردوں کے 31 حملے ناکام بنائے۔ ڈی جی خان میں 22، میانوالی میں 9 خوارجی حملے ناکام بنائے گئے۔ پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں 43 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔خوارجیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 15 پولیس افسران و اہلکار شدید زخمی ہوئے. آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف فقیدالمثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بارڈر ایریاز کی پولیس چیک پوسٹوں کو مزید مضبوط اور سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔سرحدی پولیس چوکیوں کو جدید تھرمل امیجنگ کیمروں، گنز، سرویلنس آلات، سامان اور ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔ ٹرائی بارڈر سرحدی تھانوں اور چوکیوں پر تعینات پنجاب پولیس کے جوان الرٹ اور دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں کا مورال بلند ہے اور دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمیں کمزور نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں