apna lahore

پی ایچ اے ، کرپشن میں لتھڑا ہوا خودساختہ چوہدری مالی کی سیٹ پر واپس

لاہور (نیاز بٹ سے )ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور نے کو آرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے خود ساختہ چوہدری آکاش بھٹی کو گریڈ 18 کے افسروں کو اپنے تیار کردہ قواعد و ضوابط کے ذریعے کرپشن کے گر سکھانے کی پاداش میں ایک خصوصی آفس آرڈر کے ذریعے اس کی کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب ہونے پر واپس مالی کی ڈیوٹی سنبھالنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق آکاش بھٹی جو کہ پی ایچ اے میں بطور مالی بھرتی ہوا اور پی ایچ اے کی کرپٹ مافیا کا فرنٹ مین بنا اور کوآرڈینیشن افسران کو کرپشن کرنے کے نت نئے طریقوں سے آشنا کرواتے ہوئے ٹھیکیداروں سے مبینہ طور پر ٹھیکے دلوانے کے عوض لاکھوں روپے رشوت وصول کرتا اور اپنا حصہ بقدر جثہ رکھ کر افسران بالا کا حصہ ان کو بھی تقسیم کرتا رہا ۔اور لاہور کے تمام ٹھیکیداروں سے یہ کہہ کر تعلق استوار کرتا کہ ڈی جی پی ایچ اے طا ہر وٹو اور ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن نے مجھے تمام ٹھیکوں کے ریٹ مقررکرنے کا اختیار دے رکھا ہے اور میں سابق ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کے تمام ناجائز کاموںکو سر انجام دیتا ہوں اور ان کاموں کے اخراجات احسان، سہیل بھٹی ، زوفشاں اور دیگر افسران اٹھاتے ہیں ،اور اگر کوئی شکایت آجائے تو اس کو دبانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔کرپٹ مالی آکاش بھٹی ڈی جی پی ایچ اے کے نام پر مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے افسران کو ان کا حصہ بھی پہنچاتا رہا ، ذرائع کے مطابق آکاش بھٹی نئے ڈی جی راجہ منصور کے نام پر بھی وصولیاں کرتارہا جس کی خفیہ طور پر رپورٹ ڈی جی پی ایچ اے کو ہوئی تو انہوں نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف ملازمین سے آکاش بھٹی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ آکاش بھٹی دفتری امور میں مداخلت کرنا اپنا حق تصور کرتا ہے جس سے سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں اور ادارے کا امیج بھی عوام میں خراب ہو رہا ہے ۔جس کی اطلاع ڈی جی پی ایچ اے کو ہوئی تو انہوں نے فوری طور پر 02-09-2025 کو ایک آفس آرڈر کے ذریعے فوری طور پر آکاش بھٹی مالی کی پوسٹ پر ڈیوٹی سر انجام دینے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں