apna lahore

نیلم سینما چوک ، ڈیڑھ دہائی گزر گئی، غیر قانونی میرج ہال کا کوئی کچھ نہ بگاڑ سکا

لاہور (نیاز بٹ سے )شالیمار زون کے علاقے نیلم سینما چوک کے قریب ملک عاشق نامی ایک شہری نے ایک غیر قانونی نولکھا میرج ہال محلے میں پچھلے 15 سال سے قائم کر رکھا ہے ۔نولکھا میرج ہال میں کسی بھی فنکشن کے دوران کوچز اور گاڑیوں کے آنے کی وجہ سے محلے داروں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے شالیمار زون کے ایک افسر نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کے قانون کے مطابق کسی بھی مارکی شادی ہال کیلئے 4 کنال رقبہ ضروری ہوتا ہے اس کے علاوہ 4 کنال پارکنگ کیلئے ضروری ہوتا ہے ورنہ اجازت نہیں ملے گی اور اہل علاقہ کی شکایت پر فوری طور پر ڈی مالش کی جائے گی۔اس حوالے سے آفسر کا کہنا تھا کہ ایسے غیر قانونی شادی ہال مارکی کے مالکان زون کے افسران کے ساتھ مبینہ طور پر رشوت کے عوض اور فری فنکشن کرنے کے عوض ڈیل کئے رکھتے ہیں ۔اس غیر قانونی مارکی نولکھا میرج ہال کے حوالے سے ایک محلے دار ملک مظہر نے روزنامہ آن ریکارڈ اور اپنا لاہور کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام محلے داروں کے ایما پر میں نے ڈپٹی کمشنر ، کمشنر، میٹروپولیٹن کے افسران،ٹریفک کے افسران ، اور ایل ڈی اے کے افسران سے اس غیر قانونی مارکی کو گرانے کیلئے ایک سال تک افسران کے پیچھے بھاگتا رہا لیکن ہر افسر مارکی کے مالک ملک عاشق سے مبینہ طور پر رشوت لیکر خاموش ہوجاتا ۔ملک مظہر کا کہنا تھا اگر آپ اس غیر قانونی نولکھا میرج ہال کو ختم کروا دیں تو ہم روزنامہ آن ریکارڈ اور اپنا لاہور کے مشکور ہونگے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں