
زمبابوے ویمن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کراچی پہنچ گئی، مہمان ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے زمبابوے ویمن ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم اور زمبابوے ویمن ٹیم کل شام کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 12 مئی سے ہوگا جہاں دوسرا مقابلہ 14 مئی اور تیسرا 15 مئی کو ہوگا۔ تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔