
نیو یارک: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، حالانکہ ماضی میں اسے “مستقبل کی پرائیویسی” قرار دیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام میں یہ فیچر انتہائی محفوظ سمجھا جاتا تھا، جس کے تحت پیغامات صرف بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی پڑھ سکتا تھا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس تبدیلی کے بعد اب کمپنی اور ممکنہ طور پر انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کو بھی صارفین کے بعض پیغامات تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ بہت کم صارفین اس فیچر کو استعمال کر رہے تھے، جس کے باعث اسے برقرار رکھنا فائدہ مند نہیں رہا۔
میٹا نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ محفوظ اور مکمل انکرپٹڈ میسجنگ چاہتے ہیں تو وہ واٹس ایپ استعمال کریں، جہاں یہ سہولت پہلے سے موجود ہے۔