
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے ہارری ریجن میں ایک خاتون کے ہاں 12 سال کے طویل انتظار کے بعد بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون نے 4 لڑکوں اور 1 لڑکی کو جنم دیا اور ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ تمام بچے صحت مند ہیں۔
35 سالہ خاتون نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتیں۔
طبی ماہرین کے مطابق بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ایک نہایت نایاب اور غیر معمولی واقعہ ہے۔