apna lahore

ایس بی کلیننگ کو کرارا تھپڑ،سروسز ہسپتال نے بلیک لسٹ کر دیا

لاہور (نیاز بٹ سے )ایم ایس سروسز ہسپتال عابد محمود غوری کی جانب سے ایس بی کلیننگ کمپنی کو فرائض‌میں‌غفلت اور نااہلی پر کرارا جواب ، تین سال کیلئے بلیک لسٹ کرتے ہوئے تمام معاہدے منسوخ‌کر دئیے ، تفصیلات کے مطابق طیب خان نامی ٹھیکیدار نے ہسپتال میں‌صفائی اور دیگر معاملات کے‌حوالے سے 18 مارچ 2025 کو ایک سال کی مدت کیلئے ہسپتال سے معاہدہ کیاتھاکہ وہ ایک سال کی مدت کے دوران ہسپتال میں‌صفائی کے بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائے گا اور اپنے کام میں‌کسی قسم کی غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں‌کرے گا اس حوالے سے ہسپتال کی جانب سے صفائی کے انتظامات اور معیار کا روٹین کے مطابق معائنہ کیا گیا تو اس میں‌لاپرواہی ، سستی اور غیر ذمہ داری پوری طرح کھل کر سامنے آ گئی.ہسپتال کی جانب سے متعلقہ ٹھیکیدار کو نوٹس نمبری 2245/SH جاری کیا گیا اور اسے ہسپتال انتظامیہ کے سامنے اپنا موقف ذاتی حیثیت میں‌پیش کرنے کیلئے متعدد بار طللب کیا گیالیکن اس نے کسی بھی موقع پرانتظامیہ کے سامنے پیش ہو کر جواب دینا مناسب نہیں‌سمجھا .ہسپتال انتظامیہ نے طیب خان ٹھیکیدار کی ہٹ دھرمی کے بعد 31 مئی 2025 کو اسے ایک حتمی نوٹس نمبری 28676 /SH جاری کیا جس کے بعد طیب خان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا .ہسپتال انتظامیہ نے لاپرواہی اور غیر ذمہ داری ثابت ہونے پر ایس بی کلیننگ کو تین سال کیلئے بلیک لسٹ کر دیا اور ساتھ ہی سی ڈی آر بھی ضبط کر لی گئی.ہسپتال کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ ایم ڈی پیپرا پروکیورمنٹ کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے تمام افسروں‌کو بھی ارسال کر دی گئی ہے جس کے بعد ایس بی کلیننگ پنجاب بھر میں‌تین سال کیلئے کسی بھی ٹھیکے میں‌شمولیت اور ٹھیکہ لینے کے حوالے سے نااہل قرار دے دی گئی ہے .

اپنا تبصرہ لکھیں