لاہور(ہیلتھ رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہسپتالوں سے بغیر اجازت لئے غیرحاضر ہونے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیاہے۔ڈاکٹرز کے واپس متعلقہ ہسپتال رپورٹ کرنے کے بعد تنخواہ بحال کی جائے گی۔اس حوالے سے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہسپتالوں سے بغیر اجازت لئے غیر حاضر ہونے والے ڈاکٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ایکس پاکستان لیو، EOL، سٹڈی، میٹرنٹی اور عدت کی چھٹیاں لینے والے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کو فوری طور پر واپس اپنی ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔