بھارت: بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچیوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خاندان کی ہلاکت کے واقعے کی ابتدائی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کھانے کے بعد طبیعت بگڑنے سے پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق 45 سالہ عبداللہ عبدالقادر، ان کی 35 سالہ اہلیہ نسرین، 16 سالہ بیٹی عائشہ اور 13 سالہ بیٹی زینب نے ہفتے کی شب اپنے رشتے داروں کے ساتھ بریانی کھائی۔ بعد ازاں رات تقریباً ایک بجے انہوں نے تربوز بھی کھایا۔

بتایا گیا ہے کہ کچھ ہی گھنٹوں بعد تمام افراد کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی اور صبح کے وقت انہیں شدید قے کی شکایت ہوئی۔ ابتدائی طور پر مقامی ڈاکٹر نے انہیں طبی امداد فراہم کی، تاہم حالت بگڑنے پر انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چاروں افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

واقعے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں