حالیہ بھاری ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم

اسلام آباد: حالیہ بھاری ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف سے چند روز میں 1 ارب 21 کروڑ ڈالرز کی قسط موصول ہونے کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی ذخائر میں 6 ارب 50 کروڑ 96 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی عرصے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 5 ارب 55 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 95 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں