دنیا کا پہلا رسم الخط ایران میں ایجاد ہوا، جدید تحقیق

ماہرین کے مطابق انسان کی ابتدائی زبان تقریباً 17 لاکھ سال قبل وجود میں آئی، جبکہ تحریری نظام کا آغاز تقریباً 5 ہزار سال پہلے ہوا جب انسان نے اپنی باتوں کو علامتی شکل میں محفوظ کرنا شروع کیا۔

روایتی طور پر یہ سمجھا جاتا تھا کہ دنیا کے پہلے تحریری نظام مصر کے خطِ ہیروغلیفی اور وادیٔ دجلہ و فرات (موجودہ عراق) کے خطِ میخی میں سامنے آئے۔

تاہم حالیہ تحقیق میں ایک نئی رائے سامنے آئی ہے۔ پروفیسر کیتھیرین کیلی (اپسالا یونیورسٹی، سویڈن) اور پروفیسر لاگان بورن (سائمن فریزر یونیورسٹی، کینیڈا) کی زیرِ قیادت ماہرین کی ٹیم نے مٹی کی قدیم تختیوں پر پانچ سالہ تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ دنیا کا سب سے قدیم باقاعدہ تحریری نظام ممکنہ طور پر “پروٹو عیلامی رسم الخط” تھا۔

یہ نظام تقریباً 5200 سال پہلے مغربی ایران میں قائم قدیم ریاست عیلام میں وجود میں آیا۔ اس تحقیق کے مطابق ابتدائی ایرانی تہذیب نے انسانی تاریخ میں تحریر کے ارتقا میں اہم کردار ادا کیا اور اسے ایک منظم تحریری نظام کی ابتدائی شکل فراہم کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں