
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا “دائی دائی” باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کی سپورٹ سے جاری اس گانے کو معروف گلوکارہ شکیرا اور برنا بوائے نے تیار کیا ہے۔
فیفا کے مطابق اس گانے سے حاصل ہونے والی آمدن دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ شکیرا اپنی رائلٹی بھی ایجوکیشن فنڈ کو عطیہ کریں گی، جبکہ میوزک پروڈکشن کمپنی کی جانب سے ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا جائے گا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہلی بار ہاف ٹائم شو بھی شامل ہوگا، جس میں شکیرا بھی پرفارم کریں گی۔
دوسری جانب “دائی دائی” کو تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ ورلڈ کپ البم کے مزید گانے آئندہ ہفتوں میں ریلیز کیے جائیں گے۔