apna lahore

قومی ایئرلائن کو نجکاری کے لیے دوبارہ لائیں گے: وزیرِخزانہ

اسلام آباد ( اپنا لاہو ر ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کو نجکاری کے لیے دوبارہ لائیں گے، حکومت کاروبار چلانے کے حوالے سے نجی شعبے کو پالیسیاں دے۔ پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025ء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بینکنگ سمٹ 2025ء کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے، ہم نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع کرکے دیئے ہیں، بینکنگ سیکٹر نے ٹیکس کی ادائیگی میں تیل و گیس کے شعبے کو پیچھے چھوڑ دیا، ایف بی آر کا کام ٹیکس جمع کرنا ہو گا، ٹیکس پالیسی بنانا وزارتِ خزانہ کا کام ہوگا، تمام فنانس منسٹرز کا اتفاق ہے جو ہمارے ہاتھ میں ہے اس پر توجہ کی ضرورت ہے، نجکاری کا عمل اور مالیاتی انتظام کی بہتری ہونا ضروری ہے، قومی ایئر لائن کو نج کاری کے لیے دوبارہ لائیں گے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اور میں سعودی عرب میں عالمی کانفرنس میں تھے، میں نے سیکھا ابھرتی منڈیوں نے 2025ء میں بہتری کے ساتھ قدم رکھا ہے، ابھرتی منڈیوں کے وزرائے خزانہ نے ڈی ریگولیشن کے فروغ اور سرخ فیتے کے خاتمے کی بات کی، ابھرتی معیشتوں کے مشترکہ تعاون اور تکنیکی معاونت کی بات ہوئی، عالمی تجارت سے زیادہ خطے کی تجارت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، پی آئی اے کو نج کاری کے لیے دوبارہ مارکیٹ میں لائیں گے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا چیلنج انفرادی نوعیت کا نہیں ہے باقی ابھرتی معیشتوں کو بھی یہ چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کی اگر بات کی جائے تو میکرو اکنامک استحکام میں اضافہ ہوا، پاکستان کے اندرونی و بیرونی کھاتوں میں بہتری آئی ہے، رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ ہوا ہے، افراطِ زر اور شرح سود میں کمی ہوئی ہے، ہم اسٹرکچرل اصلاحات کر رہے ہیں، ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں