لینڈر ہل (سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے دی ۔قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 189 رنز بنائے ۔صاحبزادہ فرحان نے 74 ، صائم ایوب نے 66 ، حسن نواز نے 15 رنز کی اننگز کھیلیں ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر ،روسٹن چیز اور شیمار جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی ۔ایلک ایتھینز 60 رنز کیساتھ نمایاں رہے ، شرفین ردرفورڈ نے 51 ،جیول اینڈریو نے 24 رنز کی اننگز کھیلیں ۔پاکستان کی جانب سے حسن علی ، محمد نواز ، حارث رئوف ، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔صاحبزادہ فرحان کو مین آف دی میچ اور محمد نواز کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔