
پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ہو گیا، جہاں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتنے کے بعد بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے دو نئے کھلاڑی، اذان اویس اور عبداللہ فضل، ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں اور انہیں پہلی بار ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ سیریز کا مثبت آغاز کرنا ٹیم کے لیے بہت اہم ہے اور کھلاڑی بنگلا دیش کے خلاف مؤثر بولنگ کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اذان اویس نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ بنائی، جبکہ عبداللہ فضل نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل رنز اسکور کر کے سلیکٹرز کو متاثر کیا۔