apna lahore

چیمپئینز ٹرافی، فخر زمان کی جگہ امام الحق سکواڈ کا حصہ

لاہور (اپنا لاہور ویب ڈیسک)چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونیوالے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری مل گئی۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی، جس کے بعد وہ بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔امام الحق کو اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث انکے متبادل کے طور پر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔قبل ازیں گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں سکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے۔دوسری جانب قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلےکیلئے دبئی روانہ ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں