apna lahore

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی مقدمات کو میرٹ پر حل کرنیکی ہدایت

لاہور ( کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت ،کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات جاری کی ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، کھلی کچہری میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے شہریوں کو مخاطب ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں