apna lahore

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز 0-2 سے جیت لی

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں 57 رنز سے شکست دیدی ، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں‌6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے .صاحبزادہ فرحان 74،محمد حارث 41 اور حسن نواز 51 رنز کے ساتھ نمایاں‌رہے .حسن مراد ، تنظیم حسن نے 2،2 اور رشد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی.202 رنز کے تعاقب میں‌بنگلہ دیش کی ٹیم 19 اوورز میں‌9 وکٹوں‌پر 144 رنز بنا سکی.تنزید حسن 33،مہدی حسن میراز 23اور تنظیم حسن ثاقب 50 رنز کے ساتھ نمایاں‌رہے .شوریف الاسلام زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہ آسکے.پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3،حسن علی ، فہیم اشرف ،حارث رئوف،شاداب خان ، خوشدل شاہ اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا .پاکستان نے 3 ٹی ٹونٹی میچوں‌کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی.

اپنا تبصرہ لکھیں