apna lahore

شہریوں کو ہر صورت بروقت انصاف فراہم کیا جائے گا :ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

لاہور( کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے مسائل سننے کے بعد موقع پر ہی متعلقہ ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کواحکامات جاری کیے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات،کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے،سید ذیشان رضانے کہا کہ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیںاور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں