apna lahore

گرین ٹائون ، طالبات کو ہراساں کرنیوالا اوباش نوجوان گرفتار

لاہور ( سید زمان شاہ/کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی ،مدرسہ کی طالبات کو گھر واپسی پر ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار ، سوشل میڈیا پرنازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی تھانہ گرین ٹائون کے ایس ایچ او میاں خرم شہزاد نے فوری ایف آئی آر درج کر تے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ گرین ٹائون پولیس نے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹوں کے قلیل وقت میں گرفتارکیا۔ بچیوں کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والا اوباش ملزم کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم کو سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے بلاک تھری سیکٹر سی ون ٹاؤن شپ سے گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او تھانہ گرین ٹائون میاں خرم شہزاد اور ان کی پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی ، ملزم کی گرفتاری پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچیوں کو ہراساں اور تنگ کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں