لاہور (نیاز بٹ سے )میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ کے سی ایم او پی کی سرپرستی اور زیڈ او پی داتا گنج بخش کی آشیرباد سے بیڈن روڈ بالمقابل چمن آئس کریم غیر قانونی پلازہ بغیر نقشہ منظوری بغیر پارکنگ دنوں میں بنانے کا انکشاف ،تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش زون میں غیرقانونی پلازوں کی بھرمار ، لینٹر کے ریٹ مقرر ، خزانے کو کروڑوں کا جھٹکا ، رائل پارک میں غیر قانونی پلازوں سے مبینہ طور پر لوٹ مارکرنے کے بعد بیڈن روڈ چمن آئس کریم کے سامنے ایک پانچ منزلہ غیر قانونی پلازہ بغیر نقشہ منظوری اور بغیر پارکنگ چند دنوں میں دن رات بناتے ہوئے لینٹر ڈال دئیے ۔مالکان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اوپر تک افسران کو حصہ دے کر پلازہ تعمیر کرنا شروع کیا ہے اس کے علاوہ میڈیا میں بھی ہمارے بہت سارے دوست ہیں جن کے تعاون سے پلازہ بنایا جا رہا ہے ۔اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، سیکرٹری بلدیات میاں شکیل اور چیف میٹروپولیٹن آفیسر شاہد عباس کاٹھیہ سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی پلازوں کی بھرمار سے ٹریفک کا بہت برا حال ہے ،ان پلازہ مالکان اور داتا گنج بخش زون کے افسروں کے خلاف فوری ایکشن لے کر کارروائی کی جائے اور محکمانہ ایکشن لیتے ہوئے پلازے کو سیل کیا جائے ۔