apna lahore

بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ایک روزہ سیریز جیت لی

لاہور (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی ۔شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 290 رنز بنائے ۔تنزید حسن نے 107 ،توحید ہردوئے نے 48 اور لٹن داس نے 41 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے ایک ، حارث رئوف نے تین ، اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی ، پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 279 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔سلمان آغا نے 106 ،شاہین آفریدی 37 ،سعد مسعود 38 ،عبدالصمد 34 اور غازی غوری نے 29 رنز بنائے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4 ،مستفیظ الرحیم نے 3 ،ناہید رانا 2 اور رشد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں