لاہور (سپورٹس ڈیسک)فیز IX (PRISM) میں 14 فروری 2026 دوڑ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔بریگیڈیئر محمد کاشف ہمایوں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے نے دوڑ کی تعریف کی۔ مہمان خصوصی بریگیڈیئر محمد کاشف نے جیتنے والے مرد اور خواتین رنرز میں میڈلز تقسیم کئے۔ بریگیڈئیر میر صدیق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سپورٹس کے ساتھ کرنل شہباز، کرنل عتیق الرحمان، کرنل عمیر نجم نے مہمان خصوصی نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک میں دیگر تمام سپورٹس کمپلیکسز میں دوڑ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس مقابلے میں ہر عمر کے مرد/خواتین دونوں نے جیتنے کے لیے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
ڈی ایچ اے کے مختلف سپورٹس کلب کراٹے، جوڈو، اسکیٹنگ، جم اور دیگر نے بھی اس پر وقار تقریب میں حصہ لیا۔الحمدللہ ہر 2 ماہ میں ایک بار ایسی تقریبات جاری رہیں گی۔ تاکہ بچے موبائل وغیرہ میں مصروف ہونے کی بجائے کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ مشغول ہوجائیں۔ DHA-VI کے کیوکوشین کراٹے کلب کیپٹن فصیح بابر امین شہید سپورٹس کمپلیکس لاہور میں شیحان عطا حسین بٹ، سینسی صائمہ بتول، سینسی امجد پرنس اور سینسی غضنفر علی وغیرہ کی زیر نگرانی میں کے دوڑ کے آغاز سے قبل ایک شاندار کراٹے پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا گیا جسے لوگوں نے بہت سراہا۔ کراٹے کاز کہون، کاتا، کمائٹ، نون چکس ڈائنامک ککس وغیرہ پرفارم کیا گیا.