apna lahore

سول لائن :پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ ، زنا میں ملوث 2 درجن ملزم گرفتار

لاہور (وحید شفیع سے )تھانہ سول لائن کا افسران بالا کے حکم پر رائل گارڈن ہوٹل میں چھاپہ، پی ایچ اے کے ٹھیکیدار ارسلان عرف ایس پی سمیت 12 مردو اور 9 عورتوں کو زنا کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے سب انسپکٹر محمد وقاص ، سب انسپکٹر شفیق الرحمن ،کانسٹیبل عمران ، آصف ، لیڈی کانسٹیبل رضوانہ اور ردا صدیق پر مشتمل چھاپہ ٹیم کا ایس پی سول لائن کے احکامات کی روشنی میں مخبر خاص کی اطلاع پر کچا لارنس روڈ پر واقع رائل گارڈن ہوٹل میں ریڈ کر کے زنا میں مصروف عاطف ، قیصرتجمل ، راشد علی ، شعیب گلزار ، شہزادہ خرم ، علی رضا ، امجد پرویز ، محمد سلیمان ، عرفان ، عثمان اور پی ایچ اے کے ٹھیکیدار ارسلان عرف ایس پی کے ساتھ اقرا،نیئرہ ، مناہل ، اسما کنول ، رابعہ ، طاہرہ ، عاصمہ ، عائشہ اور کومل کو زنا کاری کرتے ہوئے موقع سے پکڑا گیا جبکہ ٹھیکیدار ارسلان اور دیگر ملزموں کو چھڑوانے کیلئے اعلیٰ افسران کی سفارشوں کا تانتا بندھ گیا ،لیکن ایس پی سول لائن ، ڈی ایس پی سول لائن اور ایس ایچ او نے کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کو حوالات میں بند کر دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں