لاہو ر(نیاز بٹ سے )رائل پارک میں غیر قانونی پلازوں کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر بلدیات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا ایکشن ، چیف آفیسر پلاننگ رائے امتیازنے زیڈ او پی عدنان رفیق کے ساتھ پانچ پلازے سیل کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ ایک پاکستان اور اپنا لاہور میں غیر قانونی پلازوں کی خبر شائع ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سیکرٹری بلدیات میاں شکیل کو غیر قانونی پلازوں کی خبر پر فوری ایکشن کی ہدایت کی جس پر سیکرٹری بلدیات میاں شکیل نے سپیشل سیکرٹری مہر شاہد لک سے رپورٹ طلب کی جنہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ عبدالطیف کو کارروائی کے احکامات جاری کئے جس پر چیف آفیسر پلاننگ رائے امتیاز نے رائل پارک میں 5 پلازے موسیٰ عیسیٰ ، اقراسینٹر ، ایچ پی سینٹر ،السید سینٹر اور برکت سینٹر سیل کئے لیکن اقرا سینٹر ، موسیٰ سینٹر اور برکت سینٹرمیں پلازے سیل ہونے کے باوجود دکاندار کام کر رہے ہیں جبکہ عرفان سینٹر بھی غیرقانونی ہے اس کو سیل نہ کیا ۔ذرائع کے مطابق عرفان سینٹر کے مالک کا اثر و رسوخ ہونے کی وجہ سے سیل نہ کیا گیا جبکہ ایچ پی سینٹر ، برکت سینٹر اور السید سینٹر کے مالک سہیل نے دکانداروں سے 7 ہزار روپے فی کس طلب کر لئے ہیں ۔سہیل ملک کا کہنا تھا کہ افسران کو فی پلازہ تین لاکھ روپے ادا کرنے ہیں جو کہ میٹروپولیٹن کے سی او شاہد عباس کاٹھیا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کرپشن سے پاک پنجاب بناناچاہتے ہیں تو فوری طور پر سی او میٹروپولیٹن شاہد عباس کاٹھیا کو سرنڈر کریں تاکہ چیف سیکرٹری پنجاب کے شیلٹر پر کرپشن ختم ہو اور سپیشل سکواڈ سپیشل سیکرٹری کی سرپرستی میں دیا جانا چاہئے تاکہ فوری طور پر تمام غیر قانونی پلازے اور مارکی شادی ہالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیل کیا جا سکے ۔اس کے علاوہ کرپشن پر قابو پانے کیلئے ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کو فوری طو ر پر بحال کیا جائے اور کرپشن میں ملوث تمام افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے محکمہ سے فارغ کر کے اینٹی کرپشن میں ریفرنس درج کروائے جائیں ۔