apna lahore

خواجہ سلمان رفیق کی جناح ہسپتال میں کیو مینجمنٹ سسٹم فعال کرنیکی ہدایت

لاہور(ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر صحت سے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، عرفان علی، نجیب فیصل اور سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے ملاقات کی۔صوبائی وزیرنے تمام HODsکو اپنے ڈیپارٹمنٹس میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مریضوں کی آسانی کیلئے کیو مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی، پر ی کاو نٹر و دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایم ایس مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ہسپتال میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے مسلسل دورے کرکے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو فوری طورپرحل کیاجائے۔روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں میں مسائل کی نشاندہی اور گائیڈ کر رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کا دورہ ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسر عامر زمان خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اس موقع پر پی ہوٹا کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے ادارہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پی ہوٹا کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا اگلے ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ہوٹا کے ترمیمی بل کو بھی فولواپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے انسانی پیوندکاری کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل کمیونٹی کے لیجنڈ اور پی ہوٹا کے پہلے ڈی جی پروفیسر فیصل مسعود کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پی ہوٹا ایک متحرک ادارہ ہے جس کو انشا اللہ مزید ایکٹو کریں گے۔ مانیٹرنگ اتھارٹی کے اگلے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ پی ہوٹا کو ڈونرز کی رجسٹری بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ہوٹا کے سب آفسز کو بھی مزید فعال بنائیں گے۔ چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے حوالہ سے پی ہوٹا اور پی ایچ آئی ایم سی کے ساتھ جلد ایک اہم بیٹھک ہو گی۔ پنجاب میں صحت کے اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا چلڈرن ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ ہوا۔ بلڈ بنک میں سیمپلنگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کینٹین میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعلی کمپلینٹ کائونٹر کو موثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زہریلی مٹھائی کھانے کے بعد حافظ آباد سے علاج معالجہ کیلئے آئے بچوں کی عیادت بھی کی۔ صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں