لاہور(ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیررانا،ایڈیشنل سیکرٹری انوربریار،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی اورڈائریکٹر فنانس حمادالرب نے شرکت کی۔وڈیولنک کے ذریعے پرنسپل ساہیوال ٹیچنگ کالج پروفیسرعمران حسن اور ان کی ٹیم،ایکسئن اور ایس ڈی او نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیک سنٹر کے قیام کے حوالے سے تازہ پیش رفت کاجائزہ لیا۔متعلقہ حکام نے اس حوالے سے بریفنگ بھی دی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔لاہوراورسرگودھامیں اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جارہے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیک سنٹر کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیںصوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیررانا،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرطیبہ وسیم،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی اور ڈائریکٹر فنانس حمادالرب نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جناح ہسپتال میں کیومینجمنٹ سسٹم بارے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو اس حوالہ سے جلدازجلدورکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ جناح ہسپتال لاہورمیں کیومینجمنٹ سسٹم کے فعال ہونے سے مریضوں کیلئے بے پناہ آسانیاں پیداہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی میں واضح بہتری آئی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں کے حالات کابھی جائزہ لیاجارہاہے۔