apna lahore

ویمنز ورلڈ کپ:بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بنگلادیش نے پاکستان ویمنز ٹیم کو7 وکٹوں سے ہرا دیا .کولمبو میں ہونیوالے ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 38.3 اوورز میں 129 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے اننگز کے پہلے ہی اوور میں 2 رنز پر 2 وکٹیں گرگئیں،عمائمہ سہیل اور سدرہ امین بغیر کوئی رن بنائے چلتی بنیں، منیبہ علی اور رمین شمیم نے ٹیم کو سہارا دیا تاہم 44 رنز کے مجموعی سکور پر منیبہ علی بھی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 47 کے مجموعی سکور پر گری جب رمین شمیم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سدرہ نواز 15، عالیہ ریاض 13، کپتان فاطمہ ثنا 22، نتالیہ پرویز 9 ، نشرہ سدھو ایک جبکہ سعدیہ اقبال 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں، دانیہ بیگ 16 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے شرونا اختر نے 3،معروفہ اختر اور ناہیدہ اختر نے دو دو کھلاڑیوں‌کو آئوٹ کیا .بنگلہ دیش کی جانب سے روبیہ حیدر 54 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں‌، دیگر کھلاڑیوں میں‌نگار سلطانہ 23،شوبانہ مستاری 24 رنز بنا نے میں‌کامیاب ہوئیں.پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا ،ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی .

اپنا تبصرہ لکھیں