انڈے کھانا آپ کو خطرناک دماغی بیماری سے بچا سکتا ہے!

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈے کھانا دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے اور اس سے ڈیمینشیا جیسے امراض کا خطرہ کم ہونے کا امکان ہے۔

تحقیق کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے تقریباً 40 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ جو افراد باقاعدگی سے انڈے کھاتے تھے ان میں الزائمر کی بیماری کے امکانات نسبتاً کم تھے۔

نتائج کے مطابق جو لوگ ہفتے میں کم از کم پانچ دن ایک انڈہ کھاتے رہے، ان میں دماغی بیماری کا خطرہ تقریباً 27 فیصد تک کم دیکھا گیا، جبکہ کبھی کبھار انڈے کھانے والوں میں بھی خطرے میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہانہ ایک سے تین بار انڈے کھانے والوں میں یہ خطرہ تقریباً 17 فیصد کم پایا گیا، جبکہ ہفتے میں دو سے چار انڈے کھانے والوں میں یہ کمی تقریباً 20 فیصد تک رہی۔

محققین کے مطابق انڈوں میں موجود غذائی اجزاء دماغی افعال کو بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتے ہیں، تاہم ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ صرف ایک غذا پر انحصار کرنے کے بجائے متوازن خوراک اور صحت مند طرزِ زندگی زیادہ اہم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں