
روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے 205، 205 قیدی ایک دوسرے کے حوالے کیے ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارتِ دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی واپسی کے عمل میں متحدہ عرب امارات نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اہم کردار ادا کیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ واپس آنے والے روسی فوجی اس وقت بیلاروس میں موجود ہیں، جہاں انہیں طبی اور نفسیاتی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بعد ازاں انہیں علاج اور بحالی کے لیے روسی وزارتِ دفاع کے طبی مراکز منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق رواں ماہ روس نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں ہونے والی 3 روزہ جنگ بندی کے دوران قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا تھا۔