
روس اور یوکرین کے درمیان عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر شدید جھڑپوں اور حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ روسی میزائلوں اور ڈرونز کے بڑے حملوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کیف میں فضائی حملوں کے سائرن مسلسل بجتے رہے اور شہری علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب روسی حکام نے بتایا ہے کہ روسی شہر ریازان پر یوکرین کے ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان تین روزہ عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جو اب ختم ہو چکی ہے اور صورتحال دوبارہ کشیدہ ہو گئی ہے۔