وزیراعلیٰ تمل ناڈو وجے تھلاپتی کی طلاق ہو گئی؟

اداکار سے سیاستدان بننے والے اور تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے تھلاپتی کی ازدواجی زندگی سے متعلق طلاق کی قیاس آرائیاں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔

کامیاب اداکاری سے سیاست میں قدم رکھنے والے وجے تھلاپتی کے حالیہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان کی ذاتی زندگی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی اہلیہ سنگیتا کے ساتھ اختلافات کی خبریں پہلے ہی گردش کر رہی تھیں۔

حلف برداری کی تقریب میں، جس میں ان کے قریبی اہل خانہ اور بعض دوست موجود تھے، ان کی اہلیہ اور بچے شریک نہیں ہوئے۔ اس غیر موجودگی نے طلاق سے متعلق افواہوں کو مزید تقویت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وجے تھلاپتی کی اہلیہ سنگیتا اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں موجود تھیں اور انہوں نے اس اہم موقع پر کوئی عوامی مبارکباد بھی جاری نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر اس صورتحال پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم دونوں جانب سے اب تک کسی قسم کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، لیکن فی الحال یہ تمام باتیں محض قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ خبروں پر مبنی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں