ٹرمپ کیساتھ چین سے روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے دورے کے دوران امریکی عملے کی جانب سے روانگی سے پہلے چینی حکام کی دی گئی اشیا واپس کر دی گئیں اور انہیں طیارے میں ساتھ نہیں لے جایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے دو روزہ دورے کے بعد بیجنگ سے روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

دورے میں شریک امریکی وفد کی ایک صحافی ایمیلی گُڈین نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے امریکی عملے نے چینی حکام کی طرف سے دی گئی تمام اشیا جمع کر کے ایک جگہ رکھ دیں، جن میں عارضی شناختی کارڈز اور برنر فونز بھی شامل تھے۔

ان کے مطابق طیارے میں سوار ہونے سے قبل یہ تمام اشیا سیڑھیوں کے قریب موجود ایک ڈبے میں جمع کر دی گئیں، کیونکہ امریکی وفد کو ہدایت تھی کہ چین سے دی گئی کوئی بھی چیز اپنے ساتھ نہیں لے جائی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ لکھیں