apna lahore

پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہو گئے: امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہو گئےَ۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں ایک طویل رات کی بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کامن سینس اور زبردست ذہانت کے استعمال پر دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس معاملے پر آپ کی توجہ کے لیے آپ کا شکریہ۔

اپنا تبصرہ لکھیں